سنچری بنانے پر اللہ ‘والدین کا شکریہ‘جیت پر خوشی : امام الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر)میچ کے اختتام پر سنچری میکرامام الحق نے کہا کہ اللہ اور میرے والدین کا شکریہ۔ میں اپنے کھیل کو جانتا ہوں، میں صرف اپنے آپ کو پیچھے چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کیلئے بہت محنت کی اور یہ واقعی خاص محسوس ہوتا ہے جب سب یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ جانتے تھے کہ اتنا بڑا ہد ف حاصل کرسکتے ہیں۔حکمت عملی بنائی تھی کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے ‘درمیانی اوورز تک جانا ہے اور ایک بیٹر کو میچ کے اختتام تک جانا ہے جس میںکامیاب رہے ۔ بابر اور میں ڈٹے رہے اور کامیاب رہے ۔ الحمدللہ آج ہم خوش قسمت تھے۔ ہر بیٹرکیلئے ہمیشہ بہتری کا مارجن ہوتا ہے۔ میں تمام تنقیدوں کی واقعی تعریف کرتا ہوں۔ ہمیں سٹرائیک ریٹ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم واقعی رکاوٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ سفید گیند کی کرکٹ میں اگر آپ سیٹ ہو جاتے ہیں تو آپ جلدی رنز بنا لیتے ہیں اور یہ آج کی بہترین مثال تھی۔ فیصلہ کن میچ اچھاہونے والا ہے۔