پی سی بی نے کھلاڑیوں کی شکایات کے بعد سٹیڈیم کے اندر باجا لانے پر پابندی لگا دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے اس کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کی شکایت کے بعد سٹیڈیم کے اندر وووزیلا (ہارنز) باجا لانے پر پابندی عائد کردی۔ کھلاڑیوں کی شکایات کے بعد تازہ ترین پیش رفت میں پی سی بی نے سٹیڈیم آنے والے شائقین پر ہر قسم کے وووزیلا پر پابندی عائد کر دی ہے۔قذافی سٹیڈیم کے باہر بینرز لگائے گئے تھے جن پر ’سٹیڈیم میں ہارن کی اجازت نہیں ہے‘ لکھا ہوا تھا۔