• news

سعودی عرب میں آج پہلا روزہ، مرکزی  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

مکہ مکرمہ+ ریاض+ لاہور(ممتازاحمدبڈانی+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند  نظر آگیا ہے جس کے بعد سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ آج 2 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا، نماز تراویح کا آغاز ہو گیا، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت سعودی عرب بھر کی تمام مسجد میں نماز تراویح جماعت کے ساتھ بغیر فاصلے کے ادا کی جائیگی۔ علاوہ ازیں ترکی، عراق، یمن، لبنان، تیونس، مصر، امریکہ، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی آج پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ کل 3 اپریل کو ہو گا۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن