عمران سکیورٹی تھریٹ، پاکستان کیخلاف کام کررہا ہے، سعید غنی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکہ کا نام لے کر لوگوں کے جذبات سے کھیلنا چاہتا ہے۔عمران خان اس وقت ملک کے لئے ایک سکیورٹی تھریٹ بن چکا ہے، وہ پاکستان کے خلاف کام کررہا ہے۔ سندھ میں جو دو حقیقی سیاسی قوتیں ہیں ان میں ایک پیپلز پارٹی اور ایک ایم کیو ایم ہے۔ تمام جماعتیں صوبہ سندھ کی بشمول مسلم لیگ نون کے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے تمام متفق ہے کہ سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بننا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت اپوزیشن کے پاس ہے۔عمران نیازی کو ڈھٹائی کے ساتھ یہ کہتے ہوئے سب نے سنا کہ میں آخری گیند تک مقابلہ کروں گا اس کو پاگل پن کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔