عمران خان نے پارلیمان کو بے اثر کرکے شخصی آمریت قائم کی، شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط تاریکی دور کا خاتمہ ہونے پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،عمران خان نے پارلیمان کو بے اثر کرکے شخصی آمریت قائم کی ہوئی تھی ۔ سلیکٹڈ نااہل عمران خان نے کرسی بچانے کی خاطر ملک کے خارجہ امور داؤ پر لگا دیئے ہیں اور کسی ملک نے عمران خان کو دھمکی آمیز خط نہیں لکھا، ایک سفارتی مراسلہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سفارتی مراسلے کا جواب سفارتی طریقے سے دینے کے بجائے اسے کرسی بچانے کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو آئینی راستے فارغ کریں گے اور اسے بھاگنے نہیں دینگے۔