• news

ملکی مفادات کا تحفظ ہمارا مقصد‘  قوم کو وزیراعظم پر اعتماد : شاہ محمود قریشی 

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہمارا مقصد ہے‘سیاسی جماعت کو عوام کا اعتماد درکار ہوتا ہے اور قوم کو وزیراعظم پر اعتماد ہے‘قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد امریکی ناظم الامور کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ‘واشنگٹن میں ہمارے سفیر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے‘اپوزیشن نے اقتدار کی خاطر ملک کے نظام کو داؤ پر لگایا، ضمیر خریدے اور لوگوں کی بولیاں لگائی جس کے بعد یہ سب ایک ہوگئے ہیں لیکن انکا نظریہ اور سوچ ایک نہیں ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شامہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کچھ فیصلے کیے گئے جس کے بعد امریکی ناظم الامور کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور واشنگٹن میں ہمارے سفیر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی ناظم الامور کوکہا گیا ہے کہ امریکہ  پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز  رہے۔

ای پیپر-دی نیشن