برائلر مرغی کا گوشت 7روپے سستا،انڈے مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر) سرکاری نرخوں کے مطابق گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت مزید7روپے کمی سے364روپے رہی، اوپن مارکیٹ میںصافی گوشت کا ریٹ 390سے 400 روپے کے درمیان رہا۔ زندہ مرغی کی قیمت5روپے کمی سے251روپے جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت مزید 3روپے اضافہ سے 129 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔