ڈونرز ممالک افغانستان کو 2.44بلین ڈالردیں گے
اقوام متحدہ (اے پی پی)ڈونرز مما لک نے ایک کانفر نس کے دوران افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلئے 2.44بلین ڈالر سے زائد کے وعدے کئے ہیں۔ امریکا نے 512ملین ڈالر،برطانیہ نے 374 ملین ڈالر،جرمنی نے 219ملین ڈالر اور چین نے 200ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے ۔یہ کانفرنس گزشتہ روز اقوام متحد،برطانیہ، جرمنی اور قطر کی جانب سے ورچوئلی منعقد کی گئی۔