سی پیک کا پہلا فیز :5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگے ، خالد منصور
اسلام آباد(نامہ نگار ) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ انرجی سکیورٹی کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے اہم ہے، سی پیک کے پہلے مرحلے میں5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے ہیں۔ پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے خالد منصور نے کہا کہ انرجی سکیورٹی کسی بھی ملک کی معیشت کیلئے اہم ہے، معیشت کیلئے مستحکم، بلا تعطل اور سستی بجلی کی ضرورت ہے۔ خالد منصور نے کہا کہ پاکستان میں چند سال پہلے تک فرنس آئل سے بجلی بنائی جا رہی تھی، بجلی کے بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے معیشت کو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے، سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے، پہلے مرحلے میں5 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے، تھر میں مزید پاورپلانٹ لگائے جائیں گے۔ خالد منصور کا مزید کہا کہ تھر کے کوئلے کو گیس میں تبدیل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔