لندن، نوازشریف پر حملہ کی کوششنوجوان نے موبائل دے مارا، گارڈ زخمی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر لندن میں نوجوان نے حملہ کی کوشش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف دفتر سے باہر آرہے تھے کہ ایک نوجوان نے موبائل فون نواز شریف کو دے مارا اور بدتمیزی کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی۔ موبائل فون نواز شریف کو نہیں لگا اور ایک سکیورٹی گارڈ کو لگ گیا جس سے سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گیا۔