پاکستان کی ورلڈکپ سپر لیگ‘آئی سی سی رینکنگ میں بہتری
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے کامیابی کے بعد ورلڈکپ لیگ اور آئی سی سی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ قومی ٹیم کو اس کامیابی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیم رینکنگ میں چھٹی پوزیشن واپس مل گئی۔ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔ پاکستان کے ورلڈکپ سپرلیگ میں آدھے میچز مکمل ہوگئے ہیں، ٹیم کے مجموعی پوائنٹس 60 ہوگئے۔پاکستان ٹیم اس وقت ورلڈکپ سپر لیگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے جبکہ اس سے قبل 11ویں نمبر پر تھی۔