• news

فیفا ورلڈ کپ 2022 ء فطر کے میدانوں میں پاکستانی فٹبال کی گونج 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے فیفا کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا سامنا کر رہا ہے، میگا ایونٹ میں پاکستان کا تعاون ورلڈ کپ کا آفیشل میچ بال ہے، فیفا کی جانب سے حال ہی میں 'الریحلہ' نامی آفیشل میچ گیند کی نقاب کشائی کی گئی۔ میچ کی گیند پاکستان میں بنتی ہے اور اسے دنیا کی دوسری سب سے بڑی سپورٹس کمپنی ایڈیڈاس تیار کرتی ہے۔’الریحلہ‘ کا ترجمہ عربی میں 'سفر' کے طور پر ہوتا ہے اور ایڈیڈاس کے مطابق اس میں فن تعمیر، مشہور کشتیاں اور میزبان ملک قطر کا جھنڈا شامل ہے۔ قطر کے دارلحکومت دوحہ میںشاندار تقریب ہوئی۔پاکستان 1982ء کے فیفا ورلڈ کپ کے بعد سے باضابطہ میچ کیلئے فٹبال بنانیوالا ملک ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2022ء 21 نومبر کو قطر میں شروع ہونے والا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن