کارلوس الکاراز حریف ہرکاز کو شکست دیکر میامی اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ہسپانوی نوجوان ٹینس سٹار کارلوس الکارازپولینڈ کے دفاعی چیمپئن ہبرٹ ہرکاز کو شکست دینے کے بعد میامی اوپن کے فائنل میں کیسپر روڈ سے کھیلیں گے۔18 سالہ نوجوان نے ہرکاز کیخلاف دو گھنٹے میں 7-6 (7-5) 7-6 (7-2) سے کامیابی حاصل کرکے اپنے پہلے ماسٹرز 1000 فائنل میں رسائی حاصل کی۔الکاراز اس ٹورنامنٹ کے اب تک کے سب سے کم عمر چیمپئن بن جائیں گے۔اگر وہ ناروے کے عالمی نمبر آٹھ روود، 23 کو ہراتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کا خواب آپ بچپن میں دیکھتے آیا ہوں ۔ حواس پر قابو رکھتے ہوئے فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا اور ٹرافی اٹھائوں گا۔