عدم اعتماد‘ حکومت کے تاخیری حربے‘ چیف جسٹس نوٹس لیں: پاکستان بار کونسل
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے موجودہ سیاسی صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ جاری اعلامیہ میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ جمہوری نظام ڈی ریل ہو سکتا ہے۔ حکومتی بنچ عدم اعتماد کے قانونی پراسیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان عدم اعتماد کے جمہوری پراسیس کو یقینی بنانے کیلئے نوٹس لیں۔ عدم اعتماد کا پراسیس مکمل ہوناآئین اور قانون کی حاکمیت کیلئے ضروری ہے۔