• news

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا بہت  بڑا انعام: ہاشمی علی شاہ زنجانی 

لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ روزہ اہم ترین عبادت اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے روزے کو اپنے لئے خاص قرار دیا ہے رمضان المبارک نیکیوں اور رحمتوں کا موسم  بہار ہے اس مہینے میں رب کائنات کی رحمت عروج پر ہوتی ہے ہمیں یکسو ہوکر اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی کوشش کرنا چاہئے اس مہینے میں خصوصی طور پر ملکی سلامتی‘ تحفظ ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں رمضان المبارک بہت بڑی نعمت اور اللہ کا انعام ہے یہ ایسا مہمان ہے جو مسلمانوں کیلئے بہت سے تحائف لیکر آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن