• news

 مارچ : پنجاب بھر میں 121552ایمرجنسیز میں 125943متاثرین کو سروسز فراہم

لاہور (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ مارچ کے دوران پنجاب بھر میں سات منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کیساتھ 121552ایمرجنسیزمیں 125943متاثرین کو سروسز فراہم کیں۔ 125943 ایمرجنسیز میں 35519 روڈ ٹریفک حادثات، 72576میڈیکل ایمرجنسیز، 1967آتشزدگی کے واقعات، 3173جرائم کے واقعات، 795اینیمل ریسکیو، 80 ڈوبنے کے واقعات، 51عمارتیں گرنے اور 11782 متفرق آپریشن شامل ہیں۔ڈی جی ریسکیو نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے تمام ونگز کے سربراہان نے شرکت کی۔ صوبائی مانیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر رضوان نصیرکو ماہانہ ایمرجنسی ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی کہ گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 35519 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 399 افراد جاں بحق ہوئے۔ ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر ٹریفک حادثات 8649 لاہور میں ہوئے جن میں 51 افراد ہلاک ہوئے۔ ملتان میں 2756، فیصل آباد میں 2929، گوجرانوالہ میں 2248، بہاولپور میں 1281،راولپنڈی میں 1060جبکہ باقی 30اضلاع میں 16596 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ای پیپر-دی نیشن