مسجد ابراہیم لنک روڈ، فیروزپور روڈ پر متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمار
لاہور(نامہ نگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل احمدعزیزتارڑنے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا اورایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ دریں اثنا ڈی جی ایل ڈی اے احمدعزیزتارڑ کی ہدایت پر ٹائون پلاننگ زون سیون کے عملے نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں کارروائی کرکہ متعدد غیرقانونی عمارتیں مسمارکر دیں۔ ایل ڈی اے عملے نے مسجد ابراہیم لنک روڈ، فیروز پور روڈ پر چار غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔انڈسٹریل ایریا ‘ مسجد ابراہیم لنک روڈکے قریب ایک غیر قانونی تعمیر کوبھی مکمل طور پر مسمار کر دیا۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ سیون نے کی۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی۔