• news

ڈاکٹر اسرار احمد یوٹیوب چینل  پر پابندی لگانا اسلاموفوبیا کی  بدترین شکل ہے: شجاع الدین شیخ 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل پر پابندی لگانا اسلاموفوبیا کی بدترین شکل ہے۔  یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہی۔ اْنہوں نے کہا کہ لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویورز کا حامل یہ عالمی شہرت یافتہ یوٹیوب چینل اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں روزِ اوّل سے کھٹکتا تھا۔ مختلف مواقع پر جھوٹے عذر تراش کر بارہا اس پر پابندی لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن