تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی حکمرانوں کو گھر جانا پڑیگا:امجد ہیرو
فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )آٹو مکینک ایسوسی ایشن فیصل آباد روڈ کے صدر میاں امجد ہیرو نے کہا ہے کہ موجودہ ابتر ملکی حالات حکمرانوں کی نااہلی و نالائقی کے گواہ ہیں حکمرانوں کو سب اچھا کرنے کی رٹ لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے، تبدیلی کے نام پر ملک کو خوشحالی کی پٹری سے اتار کر بدحالی کی راہ پر ڈالنے والے حکمران عوامی نفرت سے بچ نہیں سکتے قوم نے اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حکمرانوں سے فوری نجات کا مینڈیٹ دیا ہے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور حکمرانوں کو فوری گھر بھی جانا پڑے گا۔