• news

سیاستدان اقتدار کی خاطر ملک کو نقصان نہ پہنچائیں:ڈاکٹر نوید الہٰی 

لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین عوام تحفظ موومنٹ ڈاکٹر نوید الہٰی نے تمام سیاسی رہنماؤں خاص طور پر وزیرِ اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اقتدار کی تگ و دو میں ملک کو نقصان مت پہنچائیں۔ عوام مہنگائی سے نڈھال اور بد حال ہیں، ملک میں مزید انتشار انکی رہی سہی سکت کو بھی سلب کر لے گا۔ انکو فساد کے لئے مت اکسائیں۔ عدم اعتماد کا فیصلہ آئین کے مطابق پارلیمان میں کریں۔ نہ کہ گلیوں اور سڑکوں میں عوام کو استعمال کر کے قانون کی خلاف ورزی کر کے کیا جائے۔یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ جب سے وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی ہے حکومت کی تمام تر توانائیاں انہیں بچانے میں لگی ہوئی ہیں اور مہنگائی کا ذکر تک نہیں کیا جا رہا۔ قوم کو یکسر بھلا دیا گیا ہے۔ سیاسی انتشار کی وجہ سے عوام میں ہیجان کی کیفیت ہے۔ عوام تحفظ موومنٹ کے ممبران بڑی تعداد میں باہر نکل کر بد امنی کرنے والوں کو روکیں گے۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ فساد کرنے والوں کا قلع قمع کریں۔ آج کے دن کو آئین کی بالا دستی کیلئے استعمال کرنا ہو گا نہ کہ جمہوریت کو نقصان پہنچایا جائے۔ اسوقت پاکستان کو امن اور آتشی کی از حد ضرورت ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو پولیس کو فسادیوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا پڑے گا۔ امید ہے پاکستان میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن