حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادیں: عمران رحمت
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے تحت برسراقتدار لائی جانیوالی حکومت کا اب خاتمہ طے ہے حکمرانوں کا اقتدار کے ایوانوں سے دانا پانی اٹھا چکا ،پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں اور ملکی سلامتی و ترقی کو پس پشت ڈالے جانے کے باعث نالائق حکمرانوں کو یہ دن دیکھنا پڑے، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی نہ اپوزیشن کسی بیرونی سازش کا مہرہ ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔