حکومت ،اپوزیشن اور عسکری قیادت کو مل بیٹھ کرمسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا:ارسلان خالد ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 139 چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر ہا ہے حکومت ،اپوزیشن اور عسکری قیادت کو مل بیٹھ کر تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت دشمن بھی ہماری سرحدوں پر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے یہ وقت باہمی اختلافات ،تنازعات کا نہیں بلکہ قومی اتحاد ،یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے اس وقت ملک کے اندر بے یقینی اور بے چینی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے پاکستان میں سیاسی ،معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو ناکام بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔