• news

مسلم امہ کو لاحق مسائل کا واحد حل اسلامی ممالک کا اتحاد ہے : توصیف سلیم

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی میاںتوصیف سلیم نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر خطوں کے پریشان حال مسلمان اسلامی ممالک کے سربراہان کی طرف دیکھ رہے ہیں جن کی فوری عملی امداد ناگزیر ہے اسلامی امہ کو مسائل زدہ پریشان حال مسلمانوں کی مدد کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کرکے اسے فوری عملی جامہ پہنانا ہوگا وگرنہ مظلوم مسلمانوں پر بدستور مظالم ڈھائے جاتے رہیں گے۔مسلم امہ کو لاحق مسائل کا واحد حل اسلامی ممالک کا اتحاد ہے جب تک اسلامی ممالک اپنے وسائل پر انحصار کرکے مل جل کر ایک دوسرے کو مضبوط نہیں کرتے اس وقت تک عالمی سطح پر مسلمانوں کو لاحق دشواریوں کا تدارک ممکن نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن