• news

کانگو حادثہ، آرمی چیف کی شہید فوجی افسروں، جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو یہاں چکلالہ گیریژن میں جمہوریہ کانگو کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نماز جنازہ میں حاضر سروس و ریٹائرڈ اہلکاروں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن