• news

عمران  مشرف کے  نقش قدم پر : مصدق ملک

اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مصدق ملک نے عمران خان پر آمر جنرل (ر)پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلنے کا الزام لگادیامیڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک عمران خان پر برس پڑے اور استفسار کیا کہ کس آئین کے تحت آپ اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان، پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، دونوں نے آئین کو بے توقیر کیان لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ کل گورنر پنجاب کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کہا گیا، کسی آمر میں اتنی جرات پیدا نہیں ہوئی ان کا کہنا تھا کہ کیا ایک حکمران ایک ملک کو چلائے گا؟ جب سے یہ آئین بنا ہے کسی کی جرات نہیں ہوئی تھی مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ آج اسمبلی نے عمران خان کو ہٹادیا، اسپیکر نے پارلیمان کے ممبران اسمبلی پر الزام لگایاانہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں 
سینیٹر مصدق ملک

ای پیپر-دی نیشن