تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی، حماد اظہر
اسلام آ باد (نا مہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی۔ حماد اظہر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد عالمی سازش تھی، عالمی سازش ناکام ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں خارجہ پالیسی پر کنٹرول چاہتی تھیں، اب یہ فرار ہونے کی کوشش کریں گے،عوام فرار نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے بیرونی قوتوں کی مدد سے ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی۔
حماد اظہر