• news

  خواتین ارکان کی رنگ برنگے ملبوسات میں آمد، اسمبلی کا تنائو زدہ ماحول بہتر ہو گیا

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین ارکان نئے وزیراعلیٰ کیلئے ہونے والے ووٹنگ اجلاس میں شرکت کی خاطر صبح  9 بجے سے ہی پنجاب اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئیں۔ خواتین ارکان کی رنگ برنگے ملبوسات میں آمد سے اپریل کی تیز دھوپ اور اسمبلی کے تناؤ زدہ ماحول میں نرمی کا عنصر شامل ہوتا رہا۔ انہوںنے اس موقع پر موسم بہار کی مناسبت سے آتشی گلابی، پیلے ، بنفشئی اور جامنی رنگوں کے مختلف شیڈز کے ملبوسات اور میچنگ پہناوے زیب تن کر رکھے تھے جس سے اپریل کی تیز دھوپ اور اسمبلی کے تناؤ زدہ ماحول میں نرمی کا عنصر شامل ہوتا رہا۔
اسمبلی ماحول بہتر

ای پیپر-دی نیشن