• news

پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن‘ ہوٹلوں کی چیکنگ‘ متعدد افراد پکڑ لئے

 لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں کی سخت ناکہ بندی کی گئی جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروںکو بھی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا۔ اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروروں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر ایلیٹ  فورس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ اسمبلی میں داخل ہونے والے ہر شخص کی واک تھرو گیٹ اور میٹیل ڈیٹیکٹر سے مکمل تلاشی لی جاتی رہی جبکہ اسمبلی کے اندر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اسمبلی کی چھت پر جدید اسلحہ سے لیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ علاوہ ازیں اجلاس سے قبل پنجاب اسمبلی سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملحقہ علاقوں کے تمام ہوٹلوں کی چیکنگ کی گئی اور وہاں موجود افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے جبکہ کوائف کی عدم موجودگی پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے لکشمی چوک، رائل پارک، بیڈن روڈ، ہال روڈ، شملہ پہاڑی چوک، ڈیوس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
اجلاس‘ سرچ آپریشن 

ای پیپر-دی نیشن