راجستھان ہندوئوں کا مسجد پر پتھرائو متعدد دکانیں جلادیں شہر کرولی میں کرفیو
کرولی (آئی این پی) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کرولی میں انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے مسجد پر پتھرائو کرنے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے، شہر میں کرفیو لگا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو تنظیموں کی جانب سے کرولی شہر میں چیتر نوراتری میں مسلم علاقوں سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ ریلی کٹواڑا بازار پہنچی تو یہاں کچھ شرپسند اور جنونی ہندوؤں نے مسجد پر پتھرائو شروع کر دیا۔ مسلمانوں کی جانب سے مسجد کا دفاع کیا گیا جس پر مشتعل ہندوئوں نے مسلمانوں پر پتھرائو کرتے ہوئے مسلمانوں کی املاک کو آگ لگا دی گئی جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ تصادم میں پولیس سمیت 42 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ نے کرولی میں کشیدہ حالات کے باعث کرفیو نافذ کر دیا ہے اور علاقہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں۔
پتھراؤ