سیاستدان رسہ کشی میں مبتلا، بدترین مہنگائی کی کسی کو فکر نہیں: زبیر احمد ظہیر
لاہور (نیوز رپورٹر ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مر کزی جماعت اہلحد یث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سیاستدان اور حکمران سیاسی رسہ کشی میں مبتلا ہیںکسی کو بدتر ین مہنگائی جیسے مسائل کی فکر نہیں، احترام رمضان کے معاملے پر بھی کسی کی توجہ نہیں ہے'صوبائی اور ضلعی انتظامیہ مساجد کی سکیورٹی ' احترام رمضان اور مساجد کی سیکورٹی سمیت تمام اقدامات کو یقینی بنائے۔ وہ اتوارکے روز مر کزی جامعہ مسجد مینار الھدی میں ''احترام رمضان کانفر نس ''سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر رانا محمد آصف 'پروفیسر مولانا فیاض احمد سلفی مولانا عبد الستار نیازی 'میاں محمد اصغرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیرنے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مہنگائی اور منافع خوروں سے بچائے اور احترام رمضان کو یقینی بنانے کے لیے بھی عملی اقدامات کرے ورنہ آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔
علامہ زبیر ظہیر