• news

 اسد قیصر نے عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کی توثیق کردی، فرخ حبیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سپیکر اسد قیصر نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کی توثیق کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی رولنگ جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رولنگ کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے توثیق کی ہے۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے بغیر ہی آئین کے منافی قرار دیا اور تحریک مسترد کر دی۔
فرخ حبیب

ای پیپر-دی نیشن