پنجاب اسمبلی میں میڈیا کو اجلاس کی کوریج سے روک دیا، صحافیوں کا احتجاج
لاہور (خبر نگار+ سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں صحافیوں کو پنجاب اسمبلی کی پرانی بلڈنگ میں داخلے سے روک دیا گیا اسمبلی کے دروازے پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جبکہ صحافیوں کو پرانی بلڈنگ کے پی آر او آفس میں داخلے سے روک دیا گیا، میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ دیئے جانے پر صحافی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے داخلی گیٹ پر دھر نا بھی دیا گیا اس موقع پر صحا فیوں کی بڑی تعداد نے حکومت اور پنجاب اسمبلی کی انتظامیہ کو صحافتی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے روکنے اور بے جا پابندی لگانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا جلداز جلد میڈیا پر لگائی گئی پابندی کو ختم کیاجائے۔
داخلے پر پابندی