گھریلو ناچاقی: پیر محل، سید والا میں2 نوجوانوں نے خودکشی کرلی
پیرمحل+ سیدوالا (نا مہ نگاران) گھریلو ناچاقی پر پیرمحل میں نو جوان نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ سید والا میں 24 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطا بق تھانہ صدر پیر محل کے گاؤں 685/26 گ ب میں رضوان قادر نامی شخص نے مبینہ طور پر گھر یلو جھگڑے پر دلبر داشتہ ہو تے ہو ئے زہریلی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ادھر نواحی گاؤں ہیبوکے بالا کا رہائشی 24 سالہ وارث علی جس کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز وارث علی نے گلے میں پھندا ڈال کر نیم کے درخت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خودکشی