واقعات: فیروزوالہ ، اوباشوں کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی
فیروز والہ+ قصور+ ڈسکہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دو اوباش نوجوانوں نے محنت کش کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کر کے فرار ہوگئے، قصور کے نواحی علاقے چھانگا مانگا میں اوباش نے لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، فیروز والہ کے علاقے سگیاں میں ایک فیکٹری کے مینیجر نے ملازم لڑکے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی اور فرار ہوگیا جبکہ ڈسکہ میں اوباش ملزم نے 10 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محنت کش کی بیٹی (ش) زمیندار کے ڈیرے پر اپنی والدہ کو بلانے کیلئے جا رہی تھی کہ راستے میں جمشید عرف جیدی اور اس کے ساتھی ابرار نے اسے زبردستی پکڑ کر مکان پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی اور ملزم فرار ہو گئے۔ ادھر قصور کے علاقے چھانگا مانگا کے علاقے میں 27 سالہ لڑکی (آ) چھانگا مانگا جھیل پر سیر کے لیے آئی جہاں ملزم اسلم آیا ہوا تھا وہ لڑکی کو ورغلا کر نامعلوم مقام پر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
زیادتی