ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئینی طور پر اجلاس ملتوی کیا،شازیہ مری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جو آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے دوران وزیراعظم عددی اکثریت سے محروم ہو چکے ہیں اس کے بعد ان کی ایڈوائس پر اسمبلی کو تحلیل کرنا بھی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، شازیہ مری نے کہا آئین کے مطابق ووٹنگ کرانا ڈپٹی اسپیکر کی آئینی ذمہ داری تھی جس سے انہوں نے انحراف کیا ، شازیہ مری نے ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے غیر آئینی طور اجلاس ملتوی کرنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں قرارداد کے ذریعے 194 اراکین نے آرٹیکل4/ 95 ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو رد کردیا اس قرارداد کے حق میں 197 آراکین نے ووٹ دیا۔