ننکانہ :ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر ٹرک ڈرائیور کو لوٹ لیا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)تین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر گھی کی سپلائی کرکے واپس جانیوالے ٹرک کو روک کر 21لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق خالد نصیر عامر اپنے ساتھی عبدالسلام اور ڈرائیور سمیع اللہ کے ہمراہ کشمیر بناسپتی گھی کی سپلائی اور ریکوری کرکے سیدوالا سے واپس جڑانوالہ جارہے تھے کہ راستہ میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں زبردستی روک لیا اور فائرنگ کرکے ٹرک کے دونوں ٹائروں کو پنکچر کردیا اسی دوران دونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے خالد نصیر عامر وغیرہ سے 21لاکھ 60ہزار روپے کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز ودیگر کاغذات چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے سیدوالا کی طرف سے فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری اور لوٹی ہوئی رقم سمیت دیگر کاغذات کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔