• news

پاکستان میں عالمی سائیکلنگ ایونٹ  کروانے کیلئے تیارہیں: معظم خان 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) تاجکستان کے شہر دشنبہ میں ہونے والی 41ویں روڈ سائیکلینگ چیمپئن شپ کے دوران ہونیوالے ایشیاء  کے تمام ممالک کی جنرل کونسل دشنبہ کے شہر میں منعقد ہوئی اجلاس میں ایشیاء سے تمام ممالک کے صدراور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر سید اظہر علی شاہ اور سیکرٹری معظم خان نے اجلاس میں پاکستان میں سائیکلینگ کی بہتری کیلئے اہم اقدامات پر سوالات کئے ۔ اس موقع پر معظم خان نے کہا کہ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کروانے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ انہوں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ پاکستان میں سائیکلینگ کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن