پی سی بی نے 7کھلاڑیوں کو انگلینڈ جانے کی اجازت دیدی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 7 کھلاڑیوں کو انگلینڈ جانے اور 2022 کے کاؤنٹی سیزن میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق اہم پلیئرز شاہین آفریدی اور محمد رضوان سمیت ساتوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کے شیڈول کے مطابق انگلینڈ جائیں گے۔شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمد رضوان سسیکس کا حصہ ہوں گے دیگر پانچ کھلاڑیوں میں اظہر علی بھی شامل ہیں جنہیں ووسٹر شائر نے سائن کیا ہے۔گلوسٹر شائر نے نوجوان نسیم شاہ اور ظفر گوہر کی خدمات حاصل کی ہیں۔