• news

 عمران کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کیا جائے سیکیورٹی معاملات پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں فضل الرحمن 

اسلام آباد (خبر نگار) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے‘ عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے بلکہ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اب آئین کا تقاضا ہے کہ آرمی چیف‘ سکیورٹی ادارے انہیں مزید بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں‘ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفیر کے کیبل اور سکیورٹی کے دیگر معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے۔ سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔ عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے سفیر کے کیبل کے ڈرامے کی حقیقت واضح کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی کو بلا کر بریفنگ لے کہ حقیقت کیا ہے اور جھوٹ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک ایک منٹ ملک کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے۔ اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہو جانا چاہیے۔ صدر مملکت اور عمران خان آئین پاکستان کی نفی کررہے ہیں۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن