انٹر بنک میں ڈالر ایک روپے 14 پیسے اضافے کے ساتھ 185.23 کا ہوگیا
کراچی (آئی این پی) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دن کے آغاز پر انٹر بنک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے ایک پیسے پر پہنچ گئی۔ دن کے اختتام پر ڈالر کی مجموعی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بنک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ڈالر