سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف خبروں میں کو ئی صداقت نہیں: ترجمان سیکرٹریٹ
اسلام آباد (نامہ نگار) ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اس پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی بنا پر 3اپریل کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترجمان سیکرٹریٹ