• news

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میںاحتجاجی جلسہ آتشبازی کا مظاہر ہ اسد عمر و دیگر کا خطاب  

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایف نائن پارک میں احتجاجی جلسہ ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں اسد عمر، قاسم خان سوری ،مراد سعید، علی نواز اعوان ،اعظم سواتی ،ڈاکٹر شہزاد وسیم ،علی محمد خان ،زاہد کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کی خوشی میں جلسہ میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف دو مرتبہ جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہوگئے تھے لیکن آپ کا لیڈر میدان میں کھڑا ہے ۔نواز شریف ایک دفعہ نہیں دو مرتبہ جھوٹ بول کر ملک سے فرار ہوگئے بھگوڑوں کا عمران خان سے کیا مقابلہ ہے ۔مراد سعید نے کہا کہ جھوٹا بھگوڑا لندن بیٹھا ہے نواز شریف، بیٹے، بھتیجے اشتہاری سب اشتہار ی ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ یہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا اوورسیز انٹرنیٹ سے ووٹنگ کرسکیں گے یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے شفاف انتخابات ہوں گے ۔علی محمد خان نے کہا کہ یہاں لوگ جذبے سے آرہے ہیں ،عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں آپ کونسا الیکشن لڑ رہے ہیں ہمارے لوگ نہ  پٹواری ہیں نہ ان کو گاڑیوں میں بھر کے لایا جاتا ہے،یہ ملک کیلئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن