• news

مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کیساتھ طویل مدتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں آرمی چیف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے  چیف آف آرمی سٹاف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی‘ کثیرالجہتی  تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے  اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نیپال کے سفیر نے  علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
آرمی چیف 

ای پیپر-دی نیشن