ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد‘ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف‘ حمزہ ‘فرد جرم کیلئے 11 اپریل کو طلب‘ تحریری فیصلہ
لاہور (اپنے نامہ نگارسے) سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے میاں شہباز شریف کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے عدم پیشی پر شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کا حکم منسوخ کرنے کی استدعا کی۔ میاں شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیئے کہ عدالتی فیصلہ قانون کے مطابق ٹرائل کورٹ کے پاس اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ عدالتی تحریری فیصلہ میں متعلقہ کیس میں میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے گیارہ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
منی لانڈنگ کیس