آئینی خلاف ورزی کیخلاف حافظ آباد بار کی مکمل ہڑتا ل
حافظ آباد( نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پنجاب بار کی ہدایت پر حافظ آباد بار نے آئینی خلاف ورزی کیخلاف مکمل ہڑتا ل کی۔حافظ آباد بار کی صدر خالدہ شاہد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلاء ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے، ہم کسی قسم کے غیر آئینی اقدامات کی حمایت نہیں کرینگے۔ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا اور کئی اہم کیسز کی سماعت نہ ہوسکی۔