تیسری مار خور چیمپئن لیگ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مارخور چیمپئن لیگ کے سی ای او ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل نے کہا ہے کہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایڈیشن میں تین انٹرنیشنل ٹیمیں شریک ہونگی، ٹیموں میں یوکے، قطر اور دبئی شامل ہیں، مارخور چیمپئن لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ٹیپ بال کرکٹ ہر گلی محلے میں کھیلی جاتی ہے جس سے نئے ٹیلنٹ کو بھی سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار محمد خلیل نے ڈائریکٹر مارکیٹنگ لالا علی نواز خان کے ساتھ ملکر مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ محمد خلیل کا کہنا تھا کہ تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ اس ایونٹ کو سالانہ بنیادوں پر کیا جائے۔ پاکستان کے گلی گلی محلے محلے میں کھیلا جاتا ہے، مارخور چیمپئن لیگ کے گذشتہ دو ایڈیشن بڑے کامیاب رہے ہیں جس میں بڑی تعداد میں ٹیموں نے حصہ لیا، کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ مارخور چیمپئن لیگ میں شریک ہر کھلاڑی کا ڈیٹا بھی بنایا جا رہا ہے۔ مارخور چیمپئن لیگ کا حصہ بننے کیلئے بڑی تعداد میں مختلف شہروں کی ٹیموں کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں، مستقبل میں مزید شہروں کی ٹیموں کو بھی لیگ کا حصہ بنایا جائیگا۔ لیگ کی بھاری انعامی رقم رکھی گئی ہے تاکہ شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔