پاکستانی حدود میں میزائل گرنے کا واقعہ فلپائن نے بھارتی سفیر سے جواب طلب کرلیا
منیلا (بی بی سی) فلپائن نے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے اندر حادثاتی طور پر میزائل فائر ہونے کے چند روز بعد انڈیا سے جواب طلب کیا ہے۔ انڈیا کے معروف انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلپائن نے یہ وضاحت اس لئے طلب کی تھی کیونکہ وہ انڈیا سے براہموس میزائل کی خریداری کے ایک معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔ ڈیل کی مالیت 37 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی۔ فلپائنی وزیر دفاع ڈیلفائن لورینزک نے انڈین سفیر شمبھو ایس کمارن کو اس سلسلے میں طلب کیا تھا۔ انڈین سفیر نے وزیر دفاع کو بتایا کہ میزائل سسٹم میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں تھا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات مکمل ہوں گی تو اس کی معلومات بھی فلپائن کے متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
فلپائن جواب طلب