سیاسی بحران: ڈالر‘ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سے زائد اضافے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 186 سے تجاوز کر گیا۔ کاروبار کے دوران ڈالر 1.07 روپے اضافے سے 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 8.59 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئیں۔ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 855 روپے نئی بلند تین سطح پر آگئی۔
ڈالر