اٹارنی جنرل کی عدم دستیابی عمران خان اور اسد عمر کو الیکشن کمشن کے نوٹسز کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کی الیکشن کمشن کے نوٹسز کے خلاف درخواست میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور بیرسٹر علی ظفر کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے الیکشن کمشن کو کارروائی سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔
سماعت ملتوی