نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس، احسن اقبال کی درخواست پر فریقین کو نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی درخواست میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ احسن اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ احتساب عدالت خود مانتی ہے کہ یہ سیکشن 9 اے کا معاملہ نہیں بنتا۔ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
احسن اقبال